عادی مجرم کون اور کس کو چھوڑا جارہا ہے ؟ طلال چودھری کس کی بات کررہے ہیں

Sep 02, 2022 | 15:56:PM
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو بھی فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا، جب نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کو نااہل کیا جا سکتا ہے تو پھر عادی مجرم کو کیوں چھوڑا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو بھی فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا، جب نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کو نااہل کیا جا سکتا ہے تو پھر عادی مجرم عمران خان کو کیوں چھوڑا جا رہا ہے۔

 سینیر لیگی رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد کو آگ لگانے کا دعویٰ بھی کرتا ہے، توشہ خانے سے مال بھی اٹھا کر کھا گیا، اب تو کئی معاملات میں حساب دینا ہوگا۔

طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیادتیوں کی وجہ سے ہی نواز شریف اور مریم نواز انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ورنہ عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا خواب بھی پورا ہوجاتا۔

سینیر لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت عوامی اقدامات میں پیش پیش ہے، آئی ایم ایف ڈیل کے بعد مہنگائی کم کرنا چیلنج ہے۔