ہماری منصوبہ بندی دو چار نہیں 20 سال کی ہے:شیخ رشید

Oct 02, 2021 | 13:22:PM
کراچی، پیپلز پارٹی،ن لیگ، الیکشن،عمران خان
کیپشن: ہماری منصوبہ بندی دو چار سال نہیں  20 سال کی ہے:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں ہے، جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا ان کا کیس الگ ہے،ہم امریکا اور چین سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، انشاء اللّٰہ مہنگائی پر قابو پا لیں گے، اپوزیشن پر کیسز ہیں، ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید احمد نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کی ابتدا ہو رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون اچھا ہے اور کون برا ہے، ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں 20 سال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کا فیصلہ بھی ہو جائے گا، پیپلز پارٹی سمجھدار ہے سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی ہے،ن لیگ لتر بھی کھائے گی اور سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی چڑھے گی،انہوں نے کہا کہ میں ایک سیٹ کا وزیر ہوں، عمران خان میری بات سنتے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ مہنگائی کی فکر ہے، جو ڈیل ہو رہی ہے اس پر فارن آفس بیان دے رہا ہے،وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جو آ رہا ہے دل کشادہ ہے، جو نہ آئے خدا حافظ، واپسی کے دستخط امریکا نے کئے ہیں ہم نے تو نہیں کئے، ہم افغان بحران میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ اگلے الیکشن کے لئے بھی کوشش کی جا رہی ہے، اب طالبان سے بات چیت کی ابتدا ہو رہی ہے،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ  اگلا الیکشن سب کو عمران خان کے نام پر لڑنا ہے، باقی سب تھکے ہوئے ہیں،ملک میں امن چاہتے ہیں،دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کو این آر او دے رہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ