شادی کی تقریب میں  دلہن نے  دلہے کو ڈانٹ دیا۔۔پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو دیکھیں

Nov 02, 2021 | 10:10:AM
بھارت،شادی،  غصے ، اسٹیج،ہاروں،تبادلہ، تقریب
کیپشن:  دلہن دلہے کے گلے میں مالا ڈال رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہندوستانی شادیاں پہلے اور بعد میں تقریبات سے بھری پڑی ہیں۔ اصل میں شادی ہونے سے پہلے، ’’جمالہ‘‘ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں دلہا اور دلہن تمام خاندان اور دوستوں کے درمیان اسٹیج پر ہاروں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک دلہن اسی تقریب کے دوران سٹیج پر اپنے دولہے کو ڈانٹتی نظر آ رہی ہے۔

شادی کی تقریب کو عام طور پر ایک تفریحی حصہ سمجھا جاتا ہے جہاں دولہا اور دلہن دونوں ہاروں کے تبادلے سے پہلے خود کو ایک دوسرے سے دور کھینچ کر ایک دوسرے کو تنگ کرتے ہیں لیکن یہاں دلہن پورے سیٹ اپ سے زیادہ خوش نظر نہیں آتی۔

جب  شادی کی تقریب ہوئی شروع  تودلہن دولہے کے گلے میں مالا ڈالنے آگے بڑھی تو دلہے کے دوست نے اسے کھینچ لیا جس سے دلہن کافی غصے میں آگئی اور اس نے شادی میں موجود تمام مہمانوں کے سامنے اسے ڈانٹنا شروع کردیا۔ دولہے نے دوبارہ وہی کوشش کی لیکن اپنی دلہن کو غصے میں دیکھ کر آہستہ آہستہ ہار مان لی۔

یہ بھی پڑھیں:  شعیب اختر نےبھارتی ٹیم کے حوالے سے بڑی  پیشگوئی کر دی