اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، اسحاق ڈار 

May 02, 2023 | 15:47:PM
اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، اسحاق ڈار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول سستا ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اوگرا کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بےبنیاد ہے۔
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی۔

 دوسری جانب  حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا،ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 57روپے70پیسے مہنگا کردیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے89پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2759 روپے89 پیسے مقرر کر دی گئی،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت233روپے 89پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے مہینے کیلئے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا ہو گیا