وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقررکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو قائدایوان سینیٹ مقرر کردیا،سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور قائدایوان تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا،یہ پہلا موقع ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمہ دار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل کی خبریں سچ ثابت؟،کور کمانڈر ہاؤس میں ملاقات،برف پگھل گئی