عظمیٰ بخاری ثوبیہ شاہد کی حمایت میں بول پڑیں،پی ٹی آئی کا رویہ قابل شرم ہے:لیگی رہنما

Mar 02, 2024 | 16:11:PM
عظمیٰ بخاری ثوبیہ شاہد کی حمایت میں بول پڑیں،پی ٹی آئی کا رویہ قابل شرم ہے:لیگی رہنما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے حکومتی ارکان کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔پارٹی رکن کی بہادری اور حکومتی ارکان کی بدتمیزی پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری بھی خاموش نہ رہیں ۔سب کو کھری کھری سنادیں ۔کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا رویہ قابل شرم ہے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں مسلم لیگ ن کی خاتون ممبر ثوبیہ شاہد  کے ساتھ  پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں کی جانب سے نارواسلوک کرنے پر عظمیٰ زاہد بخاری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اس معاملے پر 24 نیوز سے گفتکو کرتے ہوئے عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ یہ جس قسم کی پارٹی ہے اور ان کی جیسے تربیت ہے  ان سے ایسی ہی حرکت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اُں کا کہنا تھا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں ثوبیہ شاہد کو جنہوں نے 2 دن یہ سب مسلسل برداشت کیا اور اکیلے ان سب کا مقابلہ کیا۔

یاد رہےخیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ عمل کے دوران ثوبیہ شاہد کو انتہائی برا بھلا کہا گیا۔ ثوبیہ شاہد جیسے ہی ووٹ کاسٹ کرنے اسپیکر ڈائس کی جانب آئیں تو اسمبلی اراکین سمیت گیلیریز میں بیٹھے پی ٹی آئی(سنی اتحاد کونسل) کے حامیوں کی جانب سے اُنہیں نازیبا الفاظ کہے گئے جسے سننے کے بعد انسانیت بھی شرما جائے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ثوبیہ شاہد ن لیگ کی واحد ممبر ہیں جو گزشتہ 3 سالوں سے لگاتار اپنی یہ سیٹ جیتتی آرہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کوئی ایسا نہیں تھا جو اُنہیں یہ سمجھا سکتا کہ کسی کی ماں بہن کی عزت کیسے کرتے ہیں اُن کے  بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے جاتے، مگر افسوس کہ ساری پشتتون روایات کو پامال کیا گیا جن پر ہم عمل کرتے ہیں اور ان کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔آج  وہ روایات،وہ احترام کہیں نظر نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: کا غذات نامزدگی منظور،شہباز شریف،عمر ایوب میں مقابلہ کل ہوگا

ان کا کہنا تھا  جس طرح جو زبان استعمال کی گئی اور جو آفر کی گئی وہ شرم کے قابل ہے۔ ان سب کیلئے جو ان سب معاملات میں خاموش رہے اور سب سنتے رہے اُن سب کیلئے ڈوب مرنے کا  مقام ہے۔

یاد رہے کہ ثوبیہ شاہد کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی جب الیکشن 2024 کے انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تو جیسے ہی اپوزیشن اراکین اسمبلی میں داخل ہونے لگے تو ان کیخلاف بھی اسی قسم کی نعرے بازی کی گئی جس کے جواب میں ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں گھڑی لہرانا شروع کی۔ ثوبیہ شاہد کے اس عمل پر گیلریز میں اور اسمبلی میں بیٹھے تحریکِ انصاف کے حامی غصے میں آ گئے اور ان پر جوتے، لوٹے دے مارے ۔