واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز کیسے پڑھے جائیں؟صارفین کی مشکل حل ہو گئی 

Mar 02, 2023 | 19:11:PM
واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز کیسے پڑھے جائیں؟صارفین کی مشکل حل ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وٹس ایپ اس وقت دنیا بھر میں رابطوں کیلئے استعمال ہونے والا سب سے بڑا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے ، جسے 2.24 بلین لوگ ماہانہ استعمال کرتے ہیں،جبکہ روزانہ اربوں میسجز ایک دوسرے کو بھیجے جاتے ہیں ۔
واٹس ایپ کی جانب سے 2017 میں دی گئی سہولت کے باعث صارفین بھیجے گئے میسج میں غلطی سرزد ہونے پر یا پھر غلط شخص کو میسج چلے جانے پر اس میسج کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں ، یہ سہولت اس سے قبل نہیں تھی۔  لیکن میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد ہمیں تجسس ہوتا ہے کہ ہمارے دوست نے ہمیں کیا میسج کیا تھا ؟، جس کا حل اب سامنے آ گیا ہے۔
اگر آپ ایسے ڈیلیٹ میسج کو پڑھنا چاہتے ہیں اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو 2 طریقوں سے ایسا ممکن ہے، پہلا طریقہ کار تو خود گوگل نے ا?پ کے اینڈرائیڈ فون میں فراہم کیا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن ہسٹری میں ڈیوائس کو موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشنز محفوظ ہوتے ہیں، چاہے انہیں ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کر دیا جائے۔
تو اس کی مدد سے واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز پڑھنا بھی ممکن ہے، بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں اس کا طریقہ کار بھی ملتا جلتا ہوتا ہے۔اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں جاکر نوٹیفکیشنز کو اوپن کریں اور وہاں نوٹیفکیشن ہسٹری پر کلک کریں۔
نوٹیفکیشن ہسٹری کو ان ایبل کر دیں، جس کے بعد واٹس ایپ کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز نوٹیفکیشن ہسٹری ٹیب میں نظر ا?ئیں گے، درحقیقت انسٹاگرام کے ڈیلیٹ میسجز بھی وہاں دیکھنا ممکن ہے۔بس یہ یاد رہے کہ ایک ڈیلیٹ میسج نوٹیفکیشن ہسٹری میں 24 گھنٹے تک موجود رہتا ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔
دوسرا طریقہ ایپ کے ذریعے سے ہے ،کیونکہ ڈیلیٹ پیغامات کو پڑھنے کے لیے نوٹیفکیشن ہسٹری طریقہ کار بہترین ہے مگر تمام اینڈرائیڈ فونز میں یہ ا?پشن موجود نہیں۔کچھ کمپنیوں نے نوٹیفکیشن ہسٹری کا ا?پشن ہی اپنے فونز کا حصہ نہیں بنایا تو ایسی ڈیوائسز کے لیے WAMR ایپ متبادل ذریعہ ہے۔واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ہر چیٹ ایپ کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ڈیلیٹ میسجز بھی ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور میں موجود ہے مگر یہ خیال رہے کہ ا?پ کو اسے نوٹیفکیشنز تک رسائی فراہم کرنا ہوگی۔اگر ا?پ ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے حساس ہیں تو پھر اس ایپ کے استعمال سے گریز کریں۔