ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

Jun 02, 2023 | 11:41:AM
ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔

ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی۔

عمران خان کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان لکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ لکھا پڑھا جواب نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر نے سوالوں کو قلمبند بھی کرنا ہے، تفتیشی افسر کو تفتیش کیلئے آزادانہ رسائی دی جائے، عدالت نے وکلاء کو بھی تفتیشی افسر کے ساتھ جانے سے منع کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کے بعد ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیراعظم کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جلاؤ گھیراؤ واقعات،عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی، شامل تفتیش کیا جائے، عدالت
اس سے پہلے عمران خان سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچے، انکی طرف سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے کہا کہ درخواست گزار کا ظل شاہ قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس مقدمے میں ملوث کرنے کا مقصد انکو ناجائز تنگ اور حراساں کرنا ہے۔ 

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ یوں تو کہا جاتا ہے عمران خان لاڈلا ہے لیکن یہی لاڈلا آج پانچ مقدمات میں پیش ہوچکا ہے۔