لوٹا ہوا مال برآمدگی کے بعد پولیس سے نکلوانا محال، شہری پریشان 

پولیس سالانہ اوسطاً سوا 2 ارب روپے سے زائد ریکوری اور اوسطاً 16 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈاکوؤں اور ڈکیتوں سے برآمد کرتی ہے

Jan 02, 2023 | 14:13:PM
لوٹا ہوا مال برآمدگی کے بعد پولیس سے نکلوانا محال، شہری پریشان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق پولیس سالانہ اوسطاً سوا 2 ارب روپے سے زائد ریکوری اور اوسطاً 16 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈاکوؤں اور ڈکیتوں سے برآمد کرتی ہے۔ اس کے باوجود ان اشیاء اور نقدی کی مالکان کو واپسی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے برآمدگی فوراً مالکان تک پہنچانے کو عمل کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید معلومات سے پتا چلتا ہے کہ تفتیشی افسران و اہلکار مدعیان کو برآمدگی دینے کیلئے بار بار دفاتر کے چکر لگواتے ہیں جو پریشان شہریوں کیلئے مزید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے برآمدگی کی رقم اور اشیاء میں خوردبرد کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہ خرچیاں

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے ریکوری اور مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا جائے اور اعلیٰ افسران ریکوری حوالگی کی باقاعدہ تقاریب کا انعقاد کریں، ان تقریبات کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں کوریج بھی کرائی جائے۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی جانب سے اس کیلئے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال پولیس کی جانب سے لاہور میں 88 کروڑ نقدی و مال مسروقہ اور 5 ہزار کے قریب گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔