ڈالر سستا ۔۔ برطانوی پاؤنڈ اور ’’یورو ‘‘مہنگا۔۔

Jan 02, 2021 | 12:45:PM
ڈالر سستا ۔۔ برطانوی پاؤنڈ اور ’’یورو ‘‘مہنگا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایک  ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے مہنگا ہوگیا.

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 49پیسے سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 160روپے20پیسے سے کم ہوکر 159روپے 83پیسے کا ہوگیا ۔جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 20پیسے کم ہوکر160 روپے 30پیسے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب یورو کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ایک ہفتے کے دوران یورو ایک روپے مہنگا ہوکر 195 روپے پر پہنچ گیا۔ہفتے کے دوران برطانوی پاونڈ 50پیسے بڑھ کر 217روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 43روپے 80پیسے اور سعودی ریال 42روپے 50پیسے کی سطح پر ہی برقرار رہا،۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھنے اور ترسیلات زر میں بہتری سے روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوسکتی ہے ۔