قیاس آرائیاں ختم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے:محمود خان اچکزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی حوالے سے قیاس آرائیوں کو ملاقات کروا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے خامخواہ ضد پکڑی ہوئی ہے، وزیراعظم سے میری ملاقات مشروط نہیں ہونی چاہئے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات خوش آئند ہے، اس طرح معاملات بہتر ہوتے ہیں، بلوچستان کے معاملے پر سب کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اتنا بڑا حملہ ہوا اور ٹی وی پر کرکٹ کی بات ہو رہی تھی، ہمارے جاسوسی ادارے اتنے نا اہل نہیں کہ انہیں اتنی بڑی کارروائی کا علم نہ ہو، اگر انہیں علم تھا تو انہوں نے دہشتگردوں کو روکا کیوں نہیں؟
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ اتنا بڑا واقع ہوا، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا جو جو ذمہ دار ہیں انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے