ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے

Aug 02, 2023 | 18:32:PM
ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: روپے کی قدر پھر کم،ڈالر مہنگا ہو گیا 

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے 686 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور دس گرام سونا اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 91 ہزار 187 روپے کا ہو گیا، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2800 روپے پر ہی برقرار رہی۔