پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جعلی نوٹیفیکیشن کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ

Apr 02, 2023 | 21:53:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جعلی نوٹیفیکیشن کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جعلی نوٹیفیکیشن کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا ہے،وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے بعد جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا, جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپس پر لائنیں لگوانے کی کوشش کی گئی,گمراہ کن جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا سے مجرمانہ مقصد کیلئے پھیلایا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں4 اپریل کو  عام تعطیل کا اعلان

 یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاتھا،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10،10 روپے کمی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان