تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Apr 02, 2023 | 19:49:PM
 تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہیں بادل کہیں ٹھنڈی ہوائیں،آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے جنوبی  علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، شمالی بلوچستان،  خیبر پختونخوا، بالائی  و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں    تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  چند مقامات پر ژالہ باری  کا بھی امکان ہے ۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

خیبرپختونخوا پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد  ، وزیرستان،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بادل برسیں گے، چند مقامات پر ژالہ باری   کابھی امکان ہے جبکہ  بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں4 اپریل کو  عام تعطیل کا اعلان

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،  جہلم ،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ ،میانوالی، سرگودھا، لاہور، قصور،بھکر،لیہ،جوہر آباد
میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جھنگ ،  خانیوال، اوکاڑہ، ملتان،  بہاولنگر،ڈی جی خان  ، ٹوبہ ٹیک سنگھ  ،ساہیوال اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  چند مقامات پر ژالہ باری    اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 بلوچستان کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا،  کوئٹہ،ژوب،بار کھان ،زیارت اور گردونواح میں   بارش کا امکان ہے ، سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

 کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور  بلند پہاڑوں  پر برفباری متوقع ہے ۔