سمندری طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا،ہائی الرٹ جاری

Oct 01, 2021 | 09:10:AM
سمندری طوفان
کیپشن: سمندری طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  12گھنٹے سے ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور ڈپریشن کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 240کلو میٹر دور موجود ہے جب کہ ٹھٹھہ سے 200 اور اورماڑہ سے 410کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا، اگلے چند گھنٹوں میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادھر شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے جس کے باعث سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے جب کہ میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکورٹ، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیا ت نےبتایا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی 3 اکتوبر تک بارشوں کا امکان ہے اور تین اکتوبر تک سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے،حالات کے مطابق  ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔