بھتیجے کی گرفتاری ۔شیخ رشید کا رد عمل سامنے آ گیا

May 01, 2022 | 09:10:AM
بھتیجے کی گرفتاری ۔شیخ رشید کا رد عمل سامنے آ گیا
کیپشن: شیخ رشید کا رد عمل سامنے آ گیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔
 شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے، آپ ابھی سے گھبرا گئے اور پی ٹی آئی قیادت پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، آپ نے اب گھبرانا ہے، عوام کا سمندر آپ کو بہالے جانے کے لیے تیار ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب دماغ سن ہو جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں ہوتی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      شیخ رشید کا بھتیجا اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار