شیخ رشید کا بھتیجا اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار

May 01, 2022 | 09:00:AM
شیخ رشید کا بھتیجا گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: شیخ رشید کا بھتیجا گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہوسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کرکے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔

 دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ڈیڑھ سو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انڈے ٹماٹر ماریں گے۔ہم میں سے کوئی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    چھوٹی عید کی بڑی خوشیٖ: ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی