بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ ڈالر کا اضافہ

May 01, 2021 | 23:12:PM
بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا،وفاقی حکومت نے تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی جس کے تحت جولائی سے مارچ 2021 تک حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے،3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا،43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔
 عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنیکا اعلان