چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی سرزنش کردی

Jul 01, 2022 | 18:52:PM
چیف جسٹس، فواد چودھری، سرزنش، سپریم کورٹ
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی سرزنش کی ہے۔ سماعت کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز قائمقام وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ وہ منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ تاہم چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں حمزہ شہباز کیلئے قائمقام کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے فواد چودھری کو مخاطب کرکے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل صرف نیب والی درخواست دی تھی لیکن آپ کے الفاظ سے لگتا ہے کہ آپ کو عدالتی نظام سے کافی تشنگی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ ججز جواب نہیں دے سکتے لیکن یاد رکھیں اگر توہین عدالت کا اختیار استعمال ہوا تو آپ کی روز یہاں حاضری ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی کی گرفتاری کا بڑا فیصلہ