فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے کینیڈا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی،مراکش کی جانب سے چوتھے منٹ میں حاکم زائیک نے ٹیم کو برتری دلائی جس کو یوسف النصیری نے 23 ویں منٹ میں دگنا کر دیا۔
???????? Morocco fans are 45 minutes from their Round of 16 dream.#FIFAWorldCup | #Qatar2022
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 1, 2022
مراکش کے نائف ایگوئرڈ نے 40 ویں منٹ میں اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر کینیڈا کا کھاتہ کھلوایا،پوائٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مراکش نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا،سنسنی خیز مقابلہ کے بعد مراکش کامیاب ہوا۔