رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی 

Apr 01, 2021 | 19:44:PM
رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) رمضان المبارک میں طلبہ کو نئے وقت پر اسکول آنا ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکولز ساڑھے7بجے سے ساڑھے11بجے اور دوسری شفٹ پونے 12بجے سے پونے3بجے تک تک کھلیں گے۔
جمعہ والے روز اسکول ساڑھے7بجے سے ساڑھے10بجے تک کھلیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے  مزید98 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی جبکہ 4974 نئے مریض سامنے آ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 427، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 208، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔جمعہ کی چھٹی بحال، نوٹیفکیشن جاری