بابر اعظم نےکونسا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ؟۔جانئے

Mar 31, 2022 | 23:06:PM
پاکستان ،کرکٹ، ٹیم ،کپتان، بابر اعظم
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری سکور کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کی جس کے بعد انہوں نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس تھا، جنہوں نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں بنائی تھیں۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں  تیز ترین 4 ہزار رنز بناکر پہلے ایشین کرکٹر  بننےکا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔پاکستانی کپتان نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالیہ اور رنبیر کی شادی کی افواہیں، مہیش بھٹ کھل کر بول پڑے