سندھ :جلسے جلسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ

Mar 31, 2021 | 19:26:PM
سندھ :جلسے جلسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نئے ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گے۔محکمہ داخلہ نے نئے حکم نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سندھ حکومت نے جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔صوبہ بھر میں 6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور پر بند کردیئے جائینگے۔ریسٹورنٹس میں انڈور کھانوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ریسٹورنٹ رات 10 بجے تک ٹیک اوے سروس دے سکتے ہیں۔
کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے،نجی اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد عملے کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔8 فیصد کورونا والے علاقوں میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ متعلقہ کمشنریا ڈی سی کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔ خطرناک دہشت گردگرفتار