پاکستانی نژاد شہری کا بڑا اعزاز ۔۔۔امریکی وفاقی عدالت کے جج نامزد

Mar 31, 2021 | 12:43:PM
پاکستانی نژاد شہری کا بڑا اعزاز ۔۔۔امریکی وفاقی عدالت کے جج نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی شہری زاہد قریشی کو امریکا کی وفاقی عدالت کے جج کے لیے نامزد کردیا گیا،سینیٹ سے منظور ی کے بعد زاہد قریشی وفاقی ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلم امریکی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد   امریکی زاہد قریشی کو وفاقی عدالت کا جج نامزد کرنے کے اقدام سےصدر جو بائیڈن نے 35لاکھ امریکی مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی سینیٹ کی منظوری کے بعد وفاقی ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلم امریکی ہوں گے۔زاہد قریشی تین سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ 2004 سے 2006 کے درمیان ملٹری پراسکیوٹر بھی رہ چکے ہیں۔زاہد قریشی اپنی خدمات کے حوالے سے کئی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
گورنر نیو جرسی مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر منینڈیز نے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی ہے۔ بائیڈن کے اقدام پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کاکہنا ہے زاہد قریشی کی بحیثیت وفاقی جج نامزدگی تاریخی لمحہ ہے۔ اب تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کی نمائندگی ہوسکے گی۔