مسلم لیگ ن کا پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کے حوالے سے سپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا نئے داخلوں کے حوالے سے اہم اقدام