سکھ کمیونٹی کے طلباء کا ریڈیو پاکستان پشاور متاثرہ بلڈنگ کا دورہ

May 30, 2023 | 12:14:PM
 نومئی کے پرتشدد کارروائیوں کے دوران ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا۔ آج سکھ کمیونٹی کے بچوں نے متاثرہ بلڈنگ کا دورہ کیا۔ بچوں نے فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے دل دل پاکستان نغمہ بھی گایا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد ) نومئی کے پرتشدد کارروائیوں کے دوران ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا۔ آج سکھ کمیونٹی کے بچوں نے متاثرہ بلڈنگ کا دورہ کیا۔ بچوں نے فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے دل دل پاکستان نغمہ بھی گایا۔

رائزنگ ہوپ پبلک سکول پشاور کے سکھ کمیونٹی کے اساتذہ اور طلباء نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا،پشاور اساتذہ اور طلباء کو 9-10 مئی کے واقعات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

 پرتشدد فسادات کے دوران جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا۔ اساتذہ اور طلباء نے سیاسی مظاہروں اور اجتماعات کے پر تشدد اور آتش زنی کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مزید پڑھیں:  سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی دو اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

مظاہرین کی پر تشدد کارروائیوں کے باعث قومی خزانے پر غیر ضرروی بوجھ ڈال دیا ہے۔

طلباء نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "دل دل پاکستان" ایک قومی گانا گایا۔ بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔