روپے کی بے قدری،ڈالر پھر اڑان پر

May 30, 2023 | 10:53:AM
 روپے کی بے قدری،ڈالر پھر اڑان پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ مزید کمزور،ڈالر کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری,اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312ر وپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یورو ایک روپے سستا ہو کر 333روپے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ 384 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے،امارتی درہم10پیسے سستا ہو کر 85.70روپے کا ہو گیا،سعودی ریال 83.80روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

 دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ