وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اچانک ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

Jul 30, 2022 | 13:48:PM
وزیراعظم شہباز شریف،سیلاب متاثرہ علاقے،دورہ ملتوی
کیپشن: وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانگی موسم کی خرابی کے سبب ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم اُن کی روانگی ایک بار پھر موسم کی شدید خرابی کے سبب مؤخر ہوگئی، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: عدالت سے بڑی خبر آگئی

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متعلق اقدامات کے لیے تفصیلی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں سیلاب متاثرین میں مالی امداد تقسیم کرنے اور بحالے کے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔

 وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا جب کہ زخمیوں کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کچے اور پکے متاثرہ گھروں کی امداد کو یکساں کرنے اور بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔