پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں: خواجہ آصف

Jan 29, 2023 | 18:21:PM
 پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں: خواجہ آصف
کیپشن: خواجہ آصف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر الزامات عمران خان کا نیا پینترا ہے، عمران خان نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، عمران خان کے بیان سے پیپلز پارٹی لیڈرشپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت بڑی قربانی دی ہے، دہشتگردی کی جنگ میں بینظیر بھٹو شہید ہوئیں، اتنی بڑی قربانی کے باوجود پیپلز پارٹی نے سیاسی جدوجہد جاری رکھی،سیاسی رہنماؤں کو جھوٹے الزامات اور مقدمات میں قید نہیں کرنا چاہیے، سیاسی انتقام کا سخت مخالف ہوں، اگر خوانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک دن میں کئی بار پینترا بدلتا ہے، استعفے منظور ہوگئے تو اب کہتے ہیں عدالت میں جا رہے ہیں، جب استعفے منظور ہونے شروع ہوئے تو کہا کہ اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں، عمران خان نے استعفے دیئے اور اسمبلی کے خلاف بیانات دیئے،عمران خان پہلے کہتے رہے مجھے بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا، اب اس کے بیان کا رخ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی پر آگیا ہے، جس طرح سے سیاست کا رخ بدل رہا ہے اس سے بڑی بد دیانتی کوئی نہیں ہوسکتی۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جان گنوائی،پیپلزپارٹی نے پرتشدد طریقے کی بجائے جمہوری طریقہ اپنایا،عمران خان نے پرتشدد فضا بنائی ہے، پییلزپارٹی نے اپنے خون معاف کر کے سیاست میں اپنا سفر قائم رکھا۔