اداکار یاسر حسین کا سیلاب کے حوالے سے تبصرہ

Aug 29, 2022 | 13:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ‘یہ سیلاب تو امداد سے سنبھل جائے گا اگلے سال کا پلان بتائیں’
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) موجودہ ملکی سیلابی صورتحال کے پیش نظر  شوبز شخصیات جہاں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہیں اپنی رائے کے زریعے حکومت کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ  بھی بنا رہے ہیں ایسے ہی ایک پاکستانی مشہور اداکار یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ کے زریعے حکومت وقت سے سوال پو چھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پو سٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ ’’بارش تو رحمت ہوتی تھی اوررحمت ہی رہے گی۔ دریا پر بند اور ڈیم ضروری تھے اور رہیں گے۔ حکومت آگے بڑھے، یہ سیلاب تو امداد سے سنبھال جائے گا اگلے سال کا پلان بتائیں ؟؟

بہت سے افراد حالیہ سیلاب کو ڈیمز یا بند نہ ہونے کی وجہ سے جوڑ رہے ہیں ، جو کسی حد تک تو درست ہے ۔ اسی حوالے سے پلاننگ اینڈ اسٹرٹیجی ایکسپرٹ نوید افتخار آج کل معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

اسی طرح انہوں نے ٹویٹر پر بھی ایک پوسٹ کی جس  میں کہا کہ ’’ڈیمز سیلاب کو نہیں روک سکتے۔ پیشگی اطلاعات ہی اس کا موثر حل ہے۔ پانی کی گزرگاہ کو نہ روکیے اسے گزرنے کی جگہ دیں ۔ کمزورمقامات کو مستحکم کریں۔

یاد رہے کہ اداکار یاسر حسین پاکستان کے مشہور اداکار ہیں جو بیک وقت اداکار، ہدایتکار،ڈرائیکٹر ہیں۔انہوں نے پاکستان کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز سے شادی کی ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔