آذربائیجان: بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

ہلاک شدگان بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے والی ایک برطانوی فرم کے آذربائیجانی ملازمین تھے۔

Apr 29, 2023 | 13:17:PM
آذربائیجان: بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوسری قاراباغ جنگ کے دوران قبضے سے آزاد کرائے گئے تالیش گاؤں کے دیہی علاقے میں آرمینیائی افواج کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آذربائیجان کے اٹارنی جنرل دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹینک شکن بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے  اور اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سوڈان، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود فوجی دھڑوں میں لڑائی جاری

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان  بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے والی ایک برطانوی فرم کے آذربائیجانی ملازمین تھے۔

اس جانی نقصان کے ساتھ قاراباغ جنگ کے بعد آرمینی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں  کے پھٹنے سے اموات کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے۔