وزیراعظم عمران خان کا سعودیہ میں تعینات سفیر کیخلاف انکوائری کا حکم

Apr 29, 2021 | 12:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی میں مزدور طبقے کی مدد کے بجائے پیسے لئے جاتے ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی کا سٹاف واپس بلا رہا ہوں، تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، مثالی سزائیں دیں گے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سے کم رکھنا ضروری ہے، تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے، روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اہم دورہ سعودی عرب،تاریخ طے پاگئی

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ برآمدات کے شعبے کو نظرانداز کرنا ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں۔

قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کیں، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے، روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت نئے منصوبے لائیں گے۔

رضا باقر نے کہا کہ روشن برینڈ کے تحت اپنی کار اہم منصوبہ ہے، روشن سماجی خدمت وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، اوورسیز پاکستانی باہر سے بیٹھ کر گاڑی خرید سکتے ہیں۔