امریکا سے ہمیں تعلق خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی: وزیراعظم شہباز شریف

Oct 28, 2022 | 12:36:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے کچھ کرنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، امانت، دیانت اور لگن ہوتو مٹی بھی سونا بن جاتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے کچھ کرنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، امانت، دیانت اور لگن ہوتو مٹی بھی سونا بن جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پولیس سروس آف پاکستان کے 48 ویں ایس ٹی پی بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ہمیں تعلق خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے، چین بھی ہمارا دوست ہے، پولیس کا دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ہے، ان کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائینگی۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،رکن پنجاب اسمبلی ساتھ چھوڑ گئے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا، پولیس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پاس آؤٹ ہونے والے تمام افراد اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قوم کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہیں، آپ نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، پولیس اکیڈمی میں جد ید طرز پر ان کی تربیت ہونی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ضروری ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس نے کیا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہبازشریف کو سلامی دی۔