ہمیشہ خواہش رہی ۔؟۔حارث رؤف کا ایک اور بیان۔دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کو جتوائیں اور ملک کا نام روشن کر سکوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حارث رؤف کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بہت یادگار تھا کیوں کہ اس میں میں نے ملک کے لئے پہلی مرتبہ مین آف میچ کا ایوارڈ جیتا، میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کو جتواؤں۔
Last night's player of the match @HarisRauf14 is delighted with his performance in the crucial match. #PAKvNZ #WeHaveWeWill pic.twitter.com/gpZiGBheL6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2021
حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران جب مجھے بولنگ کا موقع ملا تو ابتدا میں اوپنر بیٹر مارٹن گپٹل خطرناک ثابت ہورہا تھا، وہ نیوزی لینڈ کی رنز لینے کی رفتار کو بڑھا رہا تھا، میں نے مکمل منصوبہ بندی سے اسے بولنگ کرائی اور نتیجہ اچھا نکلا، حارث رؤف نے مزید کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں تمام کھلاڑی ایک ساتھ اچھا کھیل پیش نہیں کرسکتے، ایک، دو یا تین کھلاڑیوں ہی کی کارکردگی میچ جتواتی ہے، ٹیم میں ہر بولر میچ جتوانے کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے، سارے بولر ہی اچھی بولنگ کرتے ہیں جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس دوران ایک بولر کو وکٹیں مل جاتی ہیں، بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی اور نیوزی لینڈ کے خلاف میں نے اچھی پرفارمنس دی۔
یہ بھی دیکھیں: بابر اعظم کیلئے بڑی خوشخبری۔۔ ICC نے بڑا اعلان کر دیا