رمضان کا ہماری زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Mar 28, 2023 | 14:01:PM
نور رمضان
کیپشن: نور رمضان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر صحت ڈاکٹر سجاد نے کہا ہے کہ ماں کے پیٹ سے ہی انسان پر تربیت کا اثر پڑنے لگ جاتا ہے۔اگر ماں قرآن پڑھتی رہے گی تو اس کا اولاد پرمثبت اثر پڑنا شروع ہو جائے گا. رمضان انسان کی زندگی میں  نظم و ضبط پیدا کرتا ہے جس کا صحت پر بڑا مثبت اثر پڑتا ہے۔

چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نے ماہر صحت  ڈاکٹر سجاد سے انسانی صحت کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ماہ رمضان کا ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جس کے جواب میں ڈاکٹر  سجاد نے کہا کہ رمضان ایک نظم و ضبط کا  نام ہے۔ سورہ بقرہ میں اللہ فرماتے ہیں کہ تم پہلے کچھ نا تھے پھر تمہیں زندہ کیا پھر اس کے بعد تمہیں قبروں میں لوٹایا ، پھر تمہیں زندہ کیا جائے گا اور پھر تم میری طرف لوٹ کر آؤگے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

اللہ نے زندگی کے تمام مراحل اس آیت میں بیان کردیے ہیں۔ماں کے پیٹ سے ہی انسان پر تربیت کا اثر پڑنے لگ جاتا ہے۔اگر ماں قران پڑہتی رہے گی تو اس کا اولاد پرمثبت اثر پڑنا شروع ہو جائے گا.انسان اپنے اردگرد کے ماحول سے سیکھتا ہے, رمضان انسان کی زندگی میں  نظم و ضبط پیدا کرتا ہے جس کا صحت پر بڑا مثبت اثر پڑتا ہے۔