ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں ،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال کاکہناہے کہ ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں ،خودی یہ بھی درس دیتی ہے آدمی جو بات کرتا ہے اس پر کٹ مرتا ہے پیچھے نہیں ہٹتا،وزیراعظم کی تقریر سے لگتاہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں ۔
لیگی رہنما نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوکوئی کام نہیں آتا،حکومت کی سمجھ نہیں کیسے چلتی ہے ، عمران خان یاتوپچھلی حکومت پرالزام لگاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی تاپشاورلوگ فضائی کے بجائے موٹروے پرسفرکوترجیح دیتے ہیں، جس نظام کے بوسیدہ ہونے کی بات کرتے ہیں،اسی سے ہم نے سب سے بڑی ترقی کرکے دکھائی،وزیراعظم نے خطاب میں ایک بار پھر قوم کو لیکچر سنایا،مسٹر یوٹرن آپ خودی پرلیکچر دینے کا کیا حق رکھتے ہیں ۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا، ہم نے کراچی میں امن قائم کر کے دکھایا،عمران خان نظام ناکارہ قراردےکرجان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان نے آکر ترقی کے اس تسلسل کو توڑ دیا ہے ، ورلڈ بینک کی رپورٹ موجود ہے 2019 ،2020 میں 6فیصد ترقی کی پیشگوئی کررہے تھے۔
احسن اقبال نے کہاکہ ن لیگ نے ہر وعدہ پورا کرکے دکھایا، اندھیرے ختم کرکے دکھایا،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو¿ں گا،مہنگائی کم کرونگا،آج عمران خان کے یہ وعدے کہاں ہیں؟،انہوں نے کہاکہ ہم نے قرض لئے کام کروائے ہم نے سی پیک کے منصوبے بنائے موٹر ویز بنائی آپ نے گیارہ ہزار ارب قرضے لے کر قوم کو مہنگائی دی ہے، عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا، دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں کہ کسی معیشت نے 2 سال میں 6 فیصد کریش کیا ہو۔