2021: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19روپے71پیسے فی یونٹ تک مہنگی

Feb 28, 2022 | 23:26:PM
بجلی، بل، فیول ،ایڈجسٹمنٹ
کیپشن: بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک سال میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19روپے71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔ایک سال میں بجلی صارفین پر 716 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی اضافی وصولیاں ماہانہ بنیادوں پر کی گئیں،ایک ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کا اثر  صرف ایک ماہ کیلئے ہوتا ہے۔جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ،ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ ،اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ  اور دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق 2021میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں بجلی ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سستی بھی کی گئی .ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں حیران کن اضافہ