یاسمین راشد کا پنجاب میں ایک دن میں 1 لاکھ 15 ہزار کو ویکسین لگانے کا دعویٰ

Apr 28, 2021 | 22:49:PM
یاسمین راشد کا پنجاب میں ایک دن میں 1 لاکھ 15 ہزار کو ویکسین لگانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں 50 سال عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔
ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ 50 سال سے زائد کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد ویکسی نیشن سینٹرز پر آرہی ہے۔انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ پہلے روز 50 سے 59 سال کے1 لاکھ 15ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی۔
وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ گذشتہ روز پنجاب میں 40 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی تھی، صوبے میں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر عملہ اور کاؤنٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے، پنجاب میں ویکسین کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج میں بہتری لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا صاحب بلاول کی طرف سے" عزت افزائی" کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے، فوادچودھری