سینیٹ میں زینب الرٹ ترمیمی بل موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹ میں زینب الرٹ ترمیمی بل پیش کردیا گیا، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رانا مقبول نے زینب الرٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔بل کے متن میں کہا گیا کہ بچوں کے خلاف جرائم کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، سماعت کی پیش رفت سے متعلق ہائی کورٹ کو آگاہ رکھا جائے۔رانا مقبول نے کہا کہ بہت افسوسناک ہے کہ ریپ اور بچوں کے قتل میں صرف ایک کیس میں سزا ہوئی۔اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ بل میں پہلے ہی لکھا ہے کہ ٹرائل تین ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ بل 2020 میں منظور ہوا، زینب اتھارٹی اب قائم ہوئی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے زینب الرٹ ترمیمی بل موخر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد