میرے بیٹے سے پنگا۔۔۔استانی کا اپنے سکول کے طالب علم پر چاقو سے حملہ

Oct 27, 2021 | 12:15:PM
چاقو ،حملہ، مصر
کیپشن: چاقو سے حملہ(علامتی فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک مصرمیں  ایک عجیب و غریب واقعے پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ٹیچرنے بچوں کے آپس میں الجھنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق شمالی مصر میں کفر الشیخ گورنری کے نواحی علاقے القرضا کے ایک سکول کی معلمہ نے اپنے بیٹے اور  ایک دوسرے بچے کے ساتھ لڑنے پر بارہ سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔بتایا گیا ہےکہ کفر الشیخ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک 12 سالہ طالب علم کو لایا گیا ہے۔اس کی شناخت "قدری ر ۔م" کے نام سے گئی ہے۔ وہ "القرضا" سکول میں زیر تعلیم ہے۔ خاتون ٹیچر کے چاقو سے حملےمیں اس کے سر اور بازو پر زخم آئے۔ زخمی لڑکے کے رشتہ داروں نےبتایا کہ ایک استانی نے اس پر چاقو سے وار کیا اور خود فرار ہو گئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ استانی سکول گئی اور اس نے جاتے ہی کلاس روم میں گھس کر ایک طالب علم پر حملہ کیا اور فرار ہو گئی۔معلوم ہوا کہ متاثرہ طالب علم کا استانی کے بیٹے سے جھگڑا ہوا جس نے اپنے بیٹے سے بدلہ لینے کے لئے اس جرم کا ارتکاب کیا۔  العربیہ ڈاٹ نیٹ کوہسپتال سے تصدیق کرنے پر پتہ چلا ہے  کہ طالب علم کی حالت مستحکم ہے اور اس کی جان خطرسے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کی نماز ۔۔وقار یونس کا جارحانہ تبصرہ۔۔ہرشا بھوگلے نےمعافی کا مطالبہ کر دیا