رضوان کی نماز ۔۔وقار یونس کا جارحانہ تبصرہ۔۔ہرشا بھوگلے نےمعافی کا مطالبہ کر دیا 

Oct 27, 2021 | 10:19:AM
وقار، یونس ،ہرشا ،بھوگلے
کیپشن: وقار یونس اور ہرشا بھوگلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور کمنٹیٹر  ہرشا بھوگلے نے وقار یونس پر تنقید  کرتے ہوئے کہا ہےکہ وقار یونس بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان  کی میچ کے دوران  نمازپڑھنے کے حوالے سے اپنے کئے گئے  تبصرے پر معافی مانگیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کےمطابق ویرات کوہلی کی قیادت میں انڈین ٹیم کے خلاف محمد رضوان  کی کارکردگی کے بارے میں پاکستان کے سابق بالنگ کوچ وقار یونس کے تبصرہ کے حوالے سے ہرشا بھوگلے نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔محمد رضوان آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021  میں بھارت پر پاکستان کی شاندار جیت میں ہیرو کے طور پر ابھرے۔ محمد رضوان نے پاک بھارت میچ کے دوران دبئی میں پانی کے وقفہ کے دوران نماز ادا کی تھی۔ایسے وقت میں جب بھارت کی اننگ کے دوران محمد رضوان کے ذریعہ نماز ادا کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تو سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت کے درمیان تاریخی میچ کے بارے میں اپنے ’سب سے قابل اطمینان‘ لمحے کو شیئر کرکے نئے تنازعہ کو جنم دے دیا۔ شعیب اختر اور پاکستانی صحافی سے بات چیت میں وقار یونس نے کہا کہ محمد رضوان کا میچ کے دوران نماز ادا کرنا ان کے لئے خاص لمحہ تھا۔وقار یونس نے ایک پاکستان کے ایک نجی نیوز چینل پر کہا، ’محمد رضوان کی میچ کے دوران ہندوؤں کے درمیان پڑھی گئی نماز میرے لئے بے حد خاص تھی‘۔ وقار یونس کے اس تبصرہ پر کئی لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مشہور کمینٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی وقار یونس کے اس بیان سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اپیل کی ہے کہ وقار یونس اپنے  بیان سے متعلق معافی مانگیں۔ہرشا بھوگلے نے ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کئے اور وقار یونس کے بیان کو کھیل جذبہ کے خلاف بتایا۔ ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’وقار یونس کے قد کے شخص کے لئے یہ کہنا کہ محمد رضوان کو ہندوؤں کے سامنے نماز ادا کرتے دیکھنا ان کے لئے بہت خاص تھا، سب سے مایوس کن چیزوں میں سے ایک ہے، جو میں نے سنا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس طرح کی چیزوں کو کھیلنے اور کھیل کے بارے میں بات کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں اور یہ سننا خطرناک ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا، ’میں یقینی طور پر امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں بہت سارے حقیقی کھیل مداح اس بیان کے خطرناک پہلو کو دیکھ سکیں گے اور میری مایوسی میں شامل ہوں گے۔ ہم جیسے کھیل مداحوں کے لئے لوگوں کو یہ بتانا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ صرف کھیل ہے، صرف ایک کرکٹ میچ ہے‘۔ ہرشا بھوگلے نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’آپ سوچتے ہوں گے کہ کرکٹر ہمارے کھیل کے ایمبسڈر کے طور پر کچھ زیادہ ہی ذمہ دار ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ وقار یونس کی طرف سے معافی آئے گی۔ ہمیں کرکٹ کی دنیا کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مذہب سے تقسیم کی نہیں‘۔

بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اور بھارتی ٹیم کے مینٹار مہندر سنگھ دھونی کو بھی کھیل ختم ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم، شعیب ملک اور تیز گیند باز شہنواز دہانی سمیت پاکستان کے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس طرح سے ملاقات کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہوئی تھی۔یاد  رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے  میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت 10 وکٹ سے ہار گیا تھا

 یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پرخوبصورت چہرے کی تصویر کیسے آئے گی ۔۔۔ڈاکٹر  نے حل بتا دیا