لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کی تیاریاں

Mar 27, 2021 | 21:18:PM
لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کی بگڑتی صورتحال پرپنجاب حکومت نے لاہورمیں مکمل لاک ڈائون پر غورشروع کردیا، تجاویزبھی تیار کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام باز نہ آئی تو مکمل لاک ڈائون بھی لگایا جاسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈائون کی تجاویز این سی او سی کی میٹنگ میں دی جائیں گی جبکہ پنجاب حکومت کے بڑوں نے مکمل لاک ڈائون کی تجویز بھی تیار کرلی ہیں۔دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویثرن کیپٹن ر محمد عثمان، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت کرورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شہر میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہو گا۔اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کر درمیان ربط مضبوط کرنا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر ضلعی انتظامیہ روزانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہا کہ پولیس کورونا ایس او پیز پر من و عن عملددرآمد کروائے گی۔کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو شادی ہالز کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے گا۔ورکشاپ،بھٹوں،پیٹرول پمپس پر فیس ماسک کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ شہریوں میں فیس ماسک اور کورونا مہم چلائی جا رہی ہے۔