طلبا تنظیموں میں تصادم، قائداعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

Feb 27, 2023 | 21:32:PM
طلبا تنظیموں میں تصادم، قائداعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
کیپشن: قائداعظم یونیورسٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طلبا تنظیموں میں تصادم کے باعث قائداعظم یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے باعث 12 طالبعلم زخمی ہوئے تھے جس پر انتظامیہ نے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا،یونیورسٹی کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو ہاسٹل فوری طور پر خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،طلبا تنظیموں کے مابین جھگڑے سے 6 طلبا زخمی ہوئے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہناتھا کہ  تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی