شاہ محمود قریشی پھر گرفتار ، میں بے گناہ ہوں،پی ٹی آئی رہنما

Dec 27, 2023 | 12:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے نظربندی کا حکم جاری کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔

 ضرور پڑھیں:جیپ تباہ، 3 افسر ہلاک، انفکشن کا شکار فوجی جنہم واصل ،اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ سامنے آگیا
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر رہےہیں، میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


یاد رہے کہ سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے تاہم ابھی تک ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے ان کو دینا چایئے:بیٹی
شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ،شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نےجوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ہمیں نہیں بتایا جارہا کہ نہیں کہاں لے کر گئے، انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں،میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا،برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں اس کا لحاظ نہیں کیا گیا،الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے ان کو دینا چایئے۔