جیپ تباہ، 3 افسر ہلاک، انفکشن کا شکار فوجی جنہم واصل ،اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیلی فوجی جیپ تباہ، 3 فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔جبکہ غزہ سے واپسی پر انفکشن کا شکار فوجی افسرجنہم واصل ہوگیا ۔
ابراج النادہ کے علاقے میں داخل اسرائیلی فوجی جیپ تباہ ہوگئی،حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے بھی غزہ میں تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
بیت الحنون میں اسرائیلی خصوصی فورس کے 3 اہلکار مارے گئے، حماس میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی جیپ تباہ، 3 فوجی افسر ہلاک ہو گئے ہیں،ابراج النادہ کے علاقے میں داخل اسرائیلی فوجی جیپ تباہ کر دی گئی، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے بھی غزہ میں تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
حماس میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے شیخ زید میں اسرائیلی ٹینک کو گولوں سے نشانہ بنایا گیا، القسام کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہر بیت الحنون میں اسرائیل کی خصوصی فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،حماس میڈیا کے مطابق بیت الحنون میں اسرائیلی خصوصی فورس کے 3 اہلکار مارے گئے۔
ضرور پڑھیں:اسرائیلی فوج کے 100 سے زائد حملے، مزید 240 سے زائد فلسطینیوں شہید
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ سے لوٹنے والے اسرائیلی فوجی صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دے دیے گئے، غزہ سے واپسی پر اسرائیلی فوجی انفیکشن سے ہلاک اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ سے خطرناک انفیکشن کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں سےدیگر اسرائیلی شہریوں میں انفیکشن پھیل سکتا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھی متعدد ملکوں کی فوجیں وبائی امراض کا شکار ہوکر پسپا ہوئی ہیں۔
یاد رہے فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں،اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری،غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔