اُساتذہ کیلئے بُری خبر آگئی

Sep 26, 2023 | 12:14:PM
مقررہ ڈیڈ لائن تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بند ہونے سے پنجاب بھر میں 1350 سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)   مقررہ ڈیڈ لائن تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بند ہونے سے پنجاب بھر میں 1350 سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو 3سال کی مہلت دے رکھی تھی۔ مذکورہ ڈیڈ لائن رواں سال 31 دسمبر 2023 کو مکمل ہو جائے گی۔

مہلت ختم ہونے سے قبل ہی بیشتر اضلاع میں کارروائی کرنا شروع کردی گئی جس سے  تنخواہیں بند ہونے پر سینکڑوں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ

اساتذہ  کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری ہر صورت مکمل کرلیں گے۔ سیکرٹری ایجوکیشن ہماری تنخواہیں فی الفور بحال کروائیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔