نواز شریف کی 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Oct 26, 2023 | 09:31:AM
  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت اور سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت اور سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ خصوصی بنچ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواستوں پر دن ڈھائی بجے سماعت کرے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں آج تک کی توسیع کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ عدالتی احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا۔ نواز شریف کی لیگل ٹیم کے پندرہ، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے دس وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے پاسز کا اجراء کیا جائے گا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے 30 صحافیوں کو بھی پاسز جاری کیے جائیں گے۔