انتظار قتل کیس:انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ۔۔۔دو پولیس اہلکاروں کو پھانسی کا حکم

Oct 25, 2021 | 18:44:PM
انسداد دہشتگردی عدالت، فیصلہ سنا دیا، سخت سزائیں
کیپشن: انتظار قتل کیس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،ملزموں کو سخت سزائیں سنا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس کا فیصلہ آگیا،انسداددہشتگردی عدالت نے نامزد ملزموں کو سزا سنا دی،عدالت نے بلال رشید اور دانیال کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی فتح ۔۔باکسر عامر خان نے اکشے کمار کیساتھ کیا کیا۔۔؟ویڈیو وائرل
عدالت نے تین انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو عمر قید اور2 ، 2لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی ،ملزموں میں طارق، رحیم،اظہراحسن اور دیگر شامل ہیں ۔مقدمہ میں نامزد ملزم غلام عباس کو بری کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا،19 سالہ نوجوان انتظار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو شکست پاکستانی شائقین نےاکشےکوکونساگاناسنایا۔۔۔ویڈیو وائرل