پاکستان نے بھارتی دہشتگردی پر "ڈوزیئر"یواین سیکرٹری جنرل کودیدیا

Nov 25, 2020 | 10:42:AM
 پاکستان نے بھارتی دہشتگردی پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کو اقوام عالم کے سامنے لے آیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکریٹری جنرل کو ڈوزئیر پیش کر دیا۔ انتونیو گو ترس نے رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے انتونیو گوترس سے ملاقات کی اور یو این سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ڈوزئیر پیش کیے۔ اس موقع پر منیر اکرم نے موقف اختیار کیا کہ بھارت ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان میں دہشت گردی کرانے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی دہشتگردی یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق رکھتا ہے۔

 منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزئیر بھی پیش کر چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا.