جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دیکر  فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے:بلاول

May 25, 2021 | 13:07:PM
جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دیکر  فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے:بلاول
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ انہوں نے غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا ہے؟۔جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دیکر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے غربت کی کمی کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، عمران خان نے اس کا نام بدل ڈالا، عمران خان کی غربت میں کمی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے، عوام کوپتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی نے عمران خان کے معاشی سونامی کے دوران سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کو فنی تربیت دی تاکہ وہ خود کفیل ہوسکیں، سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت نے عمران خان کی مسلط کردہ مہنگائی کی ستائی لاکھوں دیہی خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے دئیے، سندھ میں غربت کی شرح میں غیر معمولی 7.6 فیصد کی کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈلیور کر کے دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ میں اضافی ٹیکسز نہیں لگائیں گے، شوکت ترین